مکتبِ عاشورا مراجع عظام اور علمائے کرام کی نظر میں | راہِ خدا اور مصلحت اندیشی کا انجام

اگر بعض لوگ اپنی جان بچانے کے لیے خدا کی راہ کو چھوڑ دیں اور جہاں پراُنہیں حق بولنا چاہیئے نہ بولیں کیونکہ اُن کی جان خطرے میں پڑ جائے گی، یا اپنے مقام یا اپنے کسب و کار یا اپنے پیسوں یا اولاد، گھر والوں اور عزیز و اقارب اور اپنے دوستوں کی محبت کی وجہ سے خدا کی راہ کو ترک کردیں تو اُس وقت حسینؑ ابنِ علی علیہم السلام جیسے کربلا کی قتل گاہ کی طرف جائیں گے اور اُنہیں قتل گاہ کی طرف کھینچ کر لے جایا جائے گا۔