ملت ایران نے ایک الٰہی رہبر کے پرچم تلے ایسے حکمرانوں سے نجات حاصل کی جو دنیا کی فرعونی طاقتوں کے سامنے ذلیل و رسوا تھے اور ان کے آگے ایک نوکر کی طرح کھڑے رہتے تھے ان کے ہر دستور و حکم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آمادہ باش نظر آتے تھے تو دوسری طرف اپنی ہی ملت کے سامنے غرور و تکبر کے ساتھ کھڑے نظر آتے تھے اور اپنی ملت پر دباو، ظلم و جور کے پہاڑ توڑنے میں ذرہ برابر بھی کوتاہی نہیں کرتے تھے. ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لیے عوامی ذخائر اور مال و ثروت کی جمع آوری اور نتیجتا معاشرے میں غربت اور محرومی کی سطح میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ان حکمرانوں کے نمایاں کارناموں میں سے تھے.

ایسے میں انقلاب اسلامی کی کامیابی درحقیقت غیروں کے تسلط سے نجات کی ایک کرن ثابت ہوئی اور منجی عالم بشریت کی عالمی عادلانہ حکومت کا مقدمہ!

اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادے کے لیے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #اسلامی_انقلاب_کامیابی_کی_کرن #رضا_خان #معزول #برطانیہ #امریکہ #جرمنی_کاریڈیو #نقشہ #بغاوت #مصدق #بھیگی_بلی #مالی_بد_عنوانیاں #تسلط_سے_نجات

کل ملاحظات: 13783