عصرِ حاضر میں استعماری طاقتیں، سرمایہ دارانہ نظام کے ذریعے اپنا شیطانی تسلّط باقی رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس کا مقابلہ حقیقی اسلام سے ہے۔ حقیقی اسلام یعنی اسلامِ محمدیؐ جو ظلم و ستم اور نا انصافی کے خلاف خاموش رہنے کو جرم سمجھتا ہے اور خود ایک عَالَمی نظام رکھتا ہے؛ ایک ایسا نظام جس میں عدل و انصاف کا بول بالا ہو جس میں انسانی اقدار کو اہمیت دی جاتی ہو، جس میں طبقاتی تقسیم کا تصور نہیں پایا جاتا بلکہ تقوی فضیلت کا معیار قرار پاتا ہے، ایسے اسلام سے اِس انسان دشمن سرمایہ دارانہ نظام بر سرِ پیکار ہے اور اِس حقیقی اسلام کی شکل بگاڑنے اور اِس میں انحراف پیدا کرنے کے لیے کوشاں نظر آتا ہے۔ آج اگر اسلامی دنیا حقیقی اسلام پر عمل پیرا ہو اور ایمان کی دولت سے مالا مال ہو تو عزت و آبرو کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہے اور تمام مسائل سے چھٹکارا پا سکتی ہے۔

اِس موضوع پر سفیرِ ولایت شہید عارف حسین الحسینی کے بیانات سننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #اسلام #ایمان #اسلامی_انقلاب #برکت #امریکی_بلاک #روس #عرب #سامراج #مشکلات

کل ملاحظات: 1752