ہم اپنے دشمن کا اس وقت تک مقابلہ نہیں کرسکتے جب تک ہمیں اپنے اصلی دشمن کے بارے میں صحیح شناخت نہ ہو، چنانچہ اس سلسلے میں سب سے پہلے تو دوست اور دشمن کی پہچان ضروری ہے اور اس کے بعد اگلے مرحلے میں اصلی اور غیر اصلی دشمن کو پہچاننا نہایت ضروری ہے، عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ دشمن کے حوالے سے صحیح شناخت نہ ہونے کی بنا پر انسان بجائے اصلی دشمن کے غیر اصلی دشمن سے الجھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں انسان کی طاقت اور قوت بھی کمزور پڑ جاتی ہے اور اسی کے ساتھ مطلوبہ نتیجہ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔ لٰہذا اس باب میں اصلی دشمن کی پہچان نہایت ضروری ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہمارا اصلی دشمن کون ہے اور اسے کیسے پہچانا جاسکتا ہے اور وہ کس طرح مسلمانوں کے خلاف اقدام کرتا ہے؟ چنانچہ اس ضمن میں تفصیلی جواب امام سید علی خامنہ ای کی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حج #دین_اسلام #دشمن #شناخت #دوست #محاذ #اصلی_دشمن #آستین #گریباں #مسلمان #قتل

کل ملاحظات: 6163