تمام ائمہ طاہرین علیہم السلام کا نور ایک ہی ہے اور خدا کے نزدیک ائمہ طاہرین علیہم السلام میں سے ہر ایک عظیم منزلت کے مالک ہیں؛ یہی وجہ ہے کہ ائمہ طاہرین علیہم السلام میں سے ہر ایک کی شہادت اپنی جگہ بڑی مصیبت ہے۔ اسی لئے ہر امام کے یوم شہادت پر غم مناتے ہوئے عزاداری کرنا ممدوح عمل ہے اور ائمہ علیہم السلام کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے پیروکار ہر امام کی شہادت کے موقع پر مجلس عزاء قائم کرتے ہیں تاہم ائمہ علیہم السلام اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں نمایاں فرق نظر آتا ہے اور جس جوش اور جذبے کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری برپا کی جاتی ہے اتنے جوش اور جذبے کے ساتھ دوسرے اماموں کی عزاداری نہیں منائی جاتی۔

تمام ائمہ طاہرین علیہم السلام نور واحد ہونے کے باجود امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور بقیہ اماموں کی عزاداری میں فرق کیوں پایا جاتا ہے؟ اور اسکی بنیادی وجہ کیا ہے؟ اور تقدیر الہی کا اس میں کس قدر عمل دخل ہے؟ ان سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے علامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #عزاداری #تقدیر #امام_حسین #ائمہ_علیہم_السلام #شفاعت #مصیبتیں #کربلا #احترام #امام_کاظم_علیہ_السلام #سفر

کل ملاحظات: 1768