امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی دوسرے تمام لوگوں سے مختلف ہے اور جتنے چاہنے والے دنیا میں آپ کے ہیں کسی اور کے نہیں اور اسکا ثبوت ہمیں ماہ محرم الحرام سے ملتا ہے جہاں ہر رنگ و نسل سے تعلق والے لوگ خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم آپکی عزاداری میں شریک ہوکر اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ آپ اس لحاظ سے بھی منفرد ہیں کہ آپ خدا کی رحمت واسعہ کا مظہر ہیں اسی لئے آپ اپنے نوکروں اور خادموں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور کوئی بھی آپکے در سے خالی ہاتھ نہیں پلٹا۔ آپ اپنے چاہنے والوں کو کبھی بھی بٹکنے نہیں دیتے اور انکی دستگیری کرتے ہیں اسی لئے آپکا چاہنے والا ہر انسان آپکی نگاہ کرم کا اسیر ہوجاتا ہے اور اسکی یہی تمنا ہوتی ہےکہ کربلا آکر ہی اس کا دم نکل جائے۔

اس نوحے میں انہی نکات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے جنہیں آپ اس ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#امام #حسین #ثبوت #محرم #مسلم #عزاداری #محبت #رحمت #مظہر #نوکروں #خادموں #دستگیری #نگاہ #کرم #اسیر #تمنا

کل ملاحظات: 1890