انسانی تاریخ میں بہت سی برجستہ شخصیات نے اپنے لئے مقام بنایا ہے اور ہمیشہ کے لئے تاریخ کے حافظے میں اپنے آپ کو محفوظ کیا ہے اور ہزاروں سال بعد بھی انکی شخصیت، تابناک طریقے سے تاریخ کے آئینے میں دکھائی دیتی ہے اور انکی آفاقی شخصت کو نہ تو کوئی مٹاسکتا ہے اور نہ اسے بگاڑ سکتا ہے؛ وہ آج بھی اپنی شخصیت کو بہترین انداز میں پیش کر سکتے ہیں اور اس کی بہت سی مثالیں تاریخ میں ملتی ہیں جن میں سے ایک، امام خمینیؒ کی تاریخ ساز اور ایک شہرہ آفاق شخصیت ہے جسے کوئی مٹا نہیں سکتا ہے۔ امام خمینی کی شخصیت میں وہ کونسے نمایاں پہلو تھے جن کی وجہ سے انکی ذات آفاقی بن گئی اور ابن سینا اور شیخ طوسی جیسی مایہ ناز شخصیتوں سے بھی ممتاز نظر آتی ہے؟

چنانچہ اس اہم سوال کے جواب سے آگاہی کے لئے ولی امرمسلمین امام خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حج #برجستہ_شخصیت #امام_خمینیؒ #تاریخ #ابن_سینا #آفاقی #شیخ_طوسی #تعارف #تابناک #بلند #منفرد

کل ملاحظات: 5825