امام علی رضا ؑ کے القاب میں سے ایک، رؤوف ہے اور اسکا ذکر امام محمد تقی علیہ السلام سے ماثور زیارت میں ہوا ہے، یوں تو ائمہ علیہم السلام میں سے ہر ایک الہٰی صفات کا مظہر ہے اور اسی لئے ہرامام اپنی جگہ رؤوف ہے لیکن امام رضاعلیہ السلام کے علاوہ کوئی دوسرا امام اس لقب سے ملقب نہیں ہے اور امام جواد علیہ السلام سے ماثور زیارت کی رو سے یہ لقب آپ سے مخصوص ہے۔

تمام ائمہ علیہم السلام میں صرف امام رضا علیہ السلام کو ہی امام رؤوف کے لقب سے کیوں ملقب کیا گیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں علامہ طباطبائی نے کیا فرمایا ہے؟ اور معنی کے اعتبار سے رافت اور رحمت کے درمیان کونسی نزاکت پائی جاتی ہے اور ان دونوں کےمابین کیا فرق ہے؟ ان تمام تر سوالات کے جوابات کو آپ، حجت الاسلام والمسلمین استاد مسعود عالی کی اس ویڈیو میں مشاہدہ کر سکتے ہیں۔

#ویڈیو #استاد_عالی #امام_رضا #درد #رحمت #تکلیف #زیارت #مہربان #برداشت

کل ملاحظات: 2403