شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کا ایک مشہور شعر ہے جس میں انہوں نے حق و باطل کی جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے «ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز- چراغِ مُصطفویؐ سے شرارِ بُولہبی» چنانچہ اس میں شک نہیں کہ ابتدائے خلقتِ آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک حق و باطل کے درمیان معرکہ آرائی ہوتی رہی ہے جس میں ایک طرف طاغوت نے شیطان کی نمائندگی کرتے ہوئے حق کو مٹانے اور دبانے کی کوشش کی ہے، وہیں دوسری طرف حق کے نمائندے نے بھی اللہ کے دین کی حفاظت کے لیے ہر دور میں ظلم و ستم، ڈکٹیٹرشپ اور شیطانی طاقتوں کا ڈت کر مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صحیح دین، ہم تک پہنچا ہے۔ تاریخ میں اس کی بہت سی مثالیں ملتی ہیں۔ اور انہی مثالوں میں سے ایک، آسمان امامت کے ساتویں تاجدار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ہے اور آپؑ نے اس سلسلے میں قید و بند سمیت بہت سی مصیبتیں بھی جھیلیں۔ جیسا کہ اس ویڈیو میں حضرت امام خمینیؒ نے اس کی بہترین تفسیر پیش کی ہے جسے آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

#ویڈیو #امام_خمینی #امام_کاظم_علیہ_السلام #قید #جلا_وطنی #مدینہ #شیطانی_طاقت #مشکلات #سمجھوتہ #مذہب #خلقت #اسلام

کل ملاحظات: 8391