حضرت امام خمینی ؒ کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد انقلا ب اسلامی کی تاریخ کے مختلف ادوار میں حساس مواقع پر ایمان کی دولت سے سرشار اور عدالت پسند انقلابی طالب علموں نے اپنی موجودگی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلامی انقلاب کے اہداف اور مقاصد کو آگے بڑھانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے ، اور معاشرے میں سیاسی اور انقلابی گفتگو کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان فکری طور پر ہم آہنگی پیداکرنے اور انقلاب اسلامی کے دفاع میں مثال قائم کرنے میں یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء صف اول میں دکھائی دیتے ہیں اسی وجہ سے مختلف میدانوں میں طلباء کردا ر فیصلہ کن رہا ہے اور اسلامی انقلاب کے اہداف کو آگے بڑھانے میں انکے مؤثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

چنانچہ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء کیلئے سب سے زیادہ کہا ں انقلابی سرگرمیاں انجام دینے کی ضرورت ہے؟ اور جو لوگ یونیورسٹیوں میں طلباء کی جانب سے سرگرمیوں کے امکان کو مسترد کرتے ہیں ،ایسے لوگوں کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا جوب کیا ہے؟ اور انقلاب اسلامی کے دفاع سے متعلق یونیورسٹیوں کے طلباء کو کس طرح کا موقف اپنانا چاہئے؟ان تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے مختلف اقتباسات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھئے۔

#امام #قیادت #اسلامی #انقلاب #ایمان #سرشار #عدالت #انقلابی #اہداف #کردار #معاشرے #گفتگو #فکری #دفاع #مثال #یونیورسٹیوں #تعلیم #سرگرمیاں #رہبر

کل ملاحظات: 9087