محور بنا ہے ایک جنوب و شمال کا
تفریق رنگ و نسل پہ عالب ہے کربلا

کربلا اور عاشورہ سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ سعادت مند وہی ہے جو موقع پر اور وقت پر حق اور اہلِ حق کا ساتھ دے۔ خواہ کوئی پوری زندگی کسی بھی فرقے اور مذہب کو حق سمجھتے ہوئے اُس سے تعلق رکھتا ہو اگر وہ اپنے وقت پر اور موقع پر وہ کام انجام نہیں دیتا جو اُسے نجام دینا چاہیے تھا تو اُسے اُس کا وہ فرقہ اور مذہب نجات نہیں دے سکے گا کیونکہ اُس نے حق کی بر وقت اور موقع پر مدد نہیں کی۔ کربلا ایسے حق پرستوں کے گلدستے کا نام ہے جو فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکر انسانی الٰہی اقدار کی حفاظت کے لیے وقت کے فرعونوں اور یزیدوں سے ٹکراتے ہیں اور اپنے خون میں ڈوب کر حقیقی اسلام یعنی محمدی اسلام کی حفاظت کرتے ہیں۔

عصرِ حاضر میں اسلامی انقلاب کی حمایت اور دفاع تمام روشن ضمیر، فرقہ پرستی اور بے جا تعصبات کی آلودگیوں سے پاک افراد کرتے ہیں. اسلامی انقلاب درحقیقت زمانے کے فرعونوں کے خلاف قیام اور مظلومین کی حمایت کی دعوت دیتا ہے، یہ دعوت، عین انسانی فطرت کے مطابق ہے۔

اسلامی دنیا میں تعصبات سے بالاتر ہوکر انقلاب اسلامی کی حمایت کے موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #اہلسنت #انقلاب_اسلامی #بھرپور_حمایت #شیعہ #دبانا #مراکز #دفاع #ضد_انقلاب #زیدیہ #اسٹریٹجک_ڈیپٹھ

کل ملاحظات: 8545