وَ ذَكِّرْهُم بِأَيَّامِ اللَّـه۔’’اور انہیں خدائی دنوں کی یاد دلائیں‘‘۔(سورہ ابراہیم، آیہ، 5)

آج بھی ہو جو براہیم کا ایماں پیدا
آگ کر سکتی ہے انداز گلستاں پیدا

خداوندِ متعال کی سنت کائنات پر کار فرما ہے۔ خدا وندِ قادرِ مطلق کی سنتوں میں سے ایک سنت یہ ہے کہ وہ اُس کی راہ میں جدوجہد کرنے والوں اور طاغوتی طاقتوں کے مقابل استقامت دکھانے والوں کو فتح و کامرانی سے ہمکنار کرتا ہے، یہ فتح و کامرانی اُس کا وعدہ ہے۔ یہ الٰہی فتح و کامیابی انہی کے نصیب ہوتی ہے جو خالص محمدی اسلام پر گامزن ہو اور اس کی دکھائی ہوئی خالص راہ پر گامزن ہو۔ عصرِ حاضر میں اِس الٰہی فتح و نصرت کی زندہ مثال ہمیں عَالَمی شیطانی طاقتوں کے مقابل استقامت دکھانے والے اور دنیا کے مظلومین کی حمایت میں سرگرمِ عمل اسلامی انقلاب کے اندر ملتی ہے کہ جس نے خدا وندِ متعال پر کامل ایمان اور اُس کے اولیاء سے توسل کے ساتھ ہر میدان میں پیشقدمی کی ہے اور اپنے ہر ہر قدم پر خدا وندِ متعال کی نصرت کا مشاہدہ کیا ہے۔

اِس بارے میں ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور مالکِ اشترِ زمان شہید قاسم سلیمانیؒ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #ایام_اللہ #مخصوص_دن #حضرت_موسی #دریائے_نیل #فرعون #لشکر #مخمصے #سیال #عبور #امام_خمینی #عظیم_نصرت #سببیت #خصوصیت

کل ملاحظات: 12172