وَ لَمَّا بَرَزُوا لِجالُوتَ وَ جُنُودِهِ قالُوا رَبَّنا أَفْرِغْ عَلَیْنا صَبْراً وَ ثَبِّتْ أَقْدامَنا وَ انْصُرْنا عَلَى الْقَوْمِ الْکافِرینَ۔’’اور یہ لوگ جب جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلے کے لئے نکلے تو انہوں نے کہا کہ خدایا ہمیں بے پناہ صبر عطا فرما ہمارے قدموں کو ثبات دے اور ہمیں کافروں کے مقابلہ میں نصرت عطا فرما‘‘۔(سورہ بقرہ، آیہ۔ 250)

مسلمانوں کی روزِ اول سے تمام تر بدبختی کا سبب قرآن کریم و اہلبیت اطہار علیہم السلام سے دوری ہے۔ عصرِ حاضر میں مستضعفین اور مظلومین کے ایک گروہ نے قرآنی اور عاشورائی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اِس زمانے کی اُن طاقتوں کے مقابل ڈٹ گئے جن کے رعب و دبدبے اور مادی طاقت سے آج بھی دنیا کے نام نہاد مسلم ممالک اور دیگر چھوٹی بڑی طاقتیں کانپتی ہیں اور اُن کی چاپلوسی اور جی حضوری میں ہی اپنی عافیت سمجھتی ہیں لیکن انقلابِ اسلامی کے مومن، عاشورائی اور موحد جوانوں نے اِن طاقتوں کے بھرم اور غرور کو متعدد مقامات پر خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ اگر حق پر گامزن ہوتے ہوئے صبر اور استقامت کے ساتھ دنیا کی فرعونی اور شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کیا جائے تو فتح و نصرت مسلمانوں کا مقدر ہے کیونکہ یہ ایک الہی وعدہ بھی ہے۔

اِس خوبصورت ویڈیو میں دیکھئیے کہ اسلامی انقلاب کے جوانوں نے کس طرح برطانیہ اور امریکہ جیسی طاقتوں کو مختلف محاذوں پر شکست سے دچار کیا ہوا ہے۔

#ویڈیو #برطانیہ_سے_برطانیہ_تک #بادشاہت #سورج_غروب #کرہ_ارض #نو_آبادی #سمندر #بر_اعظم #تسمانیہ #آسٹریلیا #نیوزی_لینڈ #ریڈ_انڈین #ایس_400 #ایف_35 #ترکی #روس #بین_الاقوامی_حقوق #اذان #پرچم

کل ملاحظات: 2059