محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عصرِ حاضر میں عَالَمی شیطانی طاقتوں یعنی استعماری و استکباری طاقتوں کے مقابلے میں انقلابِ اسلامی کا کردار کلیدی رہا ہے، طاقت کے نشے میں چور وہ عَالَمی فرعون صفت طاقتیں جنہوں نے دنیا کے تمام ممالک پر اپنا رعب و دبدبہ بٹھایا ہوا تھا اور کسی بھی ملک میں یہ جرأت نہیں پائی جاتی تھی کہ ان عَالَمی شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرسکے، ایک ایسی دنیا میں انقلاب اسلامی کا ظہور ہوتا ہے اور اِس انقلاب کے مقابلے میں دنیا کی تمام مادّی طاقتیں جمع ہوجاتی ہیں لیکن انقلابِ اسلامی کے انقلابی اور عاشورائی جوان جنہیں بسیج کہا جاتا ہے، ایمانی طاقت، جوش و جذبے اور اخلاص سے لبریز ہو کر ہر میدان میں اِن مغرور اور تکبر میں ڈوبی ہوئی عَالَمی طاقتوں کو شکست سے دوچار کر دیتے ہیں۔ ایسے جوان تمام مسلمان جوانوں کے لیے نمونہ عمل ہیں جنہوں نے اپنے عمل کے ذریعے یہ ثابت کردیا کہ اِن فرعونی طاقتوں کے بغیر بھی مسلمان اور دنیا بھر کے تمام مظلومین اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکتے ہیں اور غلامی سے نجات پاسکتے ہیں۔

بسیج کی خدمات اور مثالی کردار کے حامل بسیجی جوانوں کے بارے میں جاننے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #بسیج #جلوے #عسکری_میدان #مجاہدت #دفاع_مقدس #معجزہ #حوصلہ_افزائی #دفاع_سخت #دفاع_نرم #شہید_فہمیدہ #محسن_حججی #نمونہ_عمل #مخلص_لشکر

کل ملاحظات: 11633