نگاہ عشق مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی قرآں وہی فرقاں وہی یسٰیں وہی طہٰ

رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی بعثت درحقیقت تاریکی میں ڈوبی ہوئی دنیا میں ایک الہی نور و روشنی تھی کہ جس کا اجالا ہر طرف پھیل گیا اور جہالت اور ظلم و ستم سے پُر عَالَم میں علم اور عدل و انصاف کی صدا گونجنے لگی۔ اِس مبارک دِن کی نوید گذشتہ انبیائے کرام علیہم السلام نے بھی اپنی امتوں کو سنائی تھی اور امتیں اِسی منجی اور رحمۃ اللعالمین کے انتظار میں تھیں۔ پیغمبر اکرمؐ کی تعلیمات انسان میں رشد و نمو، حرکت، تکمیلِ انسانیت اور ارتقاء پیدا کرتی ہیں، بعثتِ رسول اکرمؐ اسلامی تعلیمات اور معرفت دین ہے۔

اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #روز_بعثت #عظمت #اہمیت #رسول_اکرم #واقعہ #ایمان #نصرت #توریت #انجیل #نھج_البلاغہ #احمد

کل ملاحظات: 12661