انقلاب کا دوسرا قدم یا انقلاب کا دوسرا مرحلہ کہ جو عظیم الشان اہداف بالخصوص عالمی عدل و انصاف پر مبنی الٰہی حکومت کا قیام یعنی مہدوی حکومت کے لیے جدوجہد کرنا یعنی تمام انسانوں کو ظلم وستم سے نجات دینے والے خدا کی آخری حجت امام مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور کے لیے میدان ہموار کرنا، آمادگی کرنا اور عالمی اسلامی پاک و پاکیزہ تمدن کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے سے عبارت ہے۔

خود سازی، معاشرہ سازی اور تمدن سازی کے لیے جدوجہد کرنا، جب دنیا مادی مشرق اور مادی مغرب میں تقسیم ہو چکی تھی اور ایک عظیم دینی تحریک کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، تب ایران کے اسلامی انقلاب نے پوری طاقت و جلال کے ساتھ میدان میں قدم رکھا۔ اُس نے سارے لگے بندھے سانچے توڑ دیے۔ فرسودہ نظاموں کا عبث ہونا دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ اُس نے دین و دنیا کو یکجا کر کے پیش کیا اور ایک نئے عہد کے آغاز کا اعلان کیا۔

اس بارے میں دلچسپ اور خوبصورت گفتگو اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #بیانیہ_اسلامی_انقلاب_کا_دوسرا_مرحلہ #تحریر_کی_قدر_و_اہمیت #مغرب_کو_چیلنج #مغربی_تجریہ_نگار #آیت_اللہ_ہاشمی_شاہرودی #اقوام_متحدہ #کوفی_عنان #سیاسی_علوم #روسی_صدر_پیوٹن #حضرت_عیسی #امام_خمینی #آیت_اللہ_حسن_زادہ_آملی #ہماری_ذمہ_داری #بیانیہ_کی_تبیین
#ذہنی_چیلنجز

کل ملاحظات: 2424