یـاَیُّهَا الَّذینَ ءامَنوا توبوا اِلَی اللهِ تَوبَةً نَصوحًا.

خداوند غفار و رحیم نے بنی نوع انسان کے لیے ہدایت اور توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے. توبہ یعنی اپنے حقیقی مالک کی طرف پلٹنا، توبہ یعنی گمراہی کے راستے کو چھوڑ کر صراط مستقیم پر گامزن ہونا.

خداوند رحمان و رحیم نے اپنی طرف آنے کےتمام راستے کھولے ہوئے ہیں. خدا کی رحمت اس کے غضب پر سبقت رکھتی ہے.

لیکن کچھ بدنصیب ایسے بھی ہیں جو خداوند متعال کی اس رحمت واسعہ سے محروم رہتے ہیں۔ ان کے انسانیت سوز مظالم اور جرائم ہیں کہ جو ان کے حق کے راستے پر آنے میں حائل ہوجاتے ہیں اس طرح توبہ سے محروم رہ جاتے ہیں اور گمراہی و پستی کی وادیوں میں بھٹکتے رہتے ہیں.

اس بارے میں امام خمینی رضوان اللہ علیہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #توبہ_کا_وسیع_دروازہ #امام_خمینی #امام سجاد_علیہ_السلام #حضرت_زینب_سلام_اللہ_علیہا #یزید_ملعون #قبول #رحمت

کل ملاحظات: 11008