بلاشبہ عصر حاضر میں انٹرنیٹ کی بدولت دنیا گلوبل ویلیج (global village) میں تبدیل ہوگئی ہے اور اس وقت انسانی احساسات و جذبات کے ارسال و ترسیل، ابلاغ و تبلیغ اور پیغام رسانی کا کام سوشل نیٹ ورک کے ذریعے انجام پارہا ہے اور اسے ہر کوئی اپنے مقاصد کی تکمیل کیلئے استعمال کر رہا ہے خواہ اس کا مقصد اچھا ہو یا برا۔

چنانچہ موجودہ دور میں پیغام رسانی میں سوشل نیٹ ورک کے اہمیت اور اسکےکردار کو مدنظر رکھتے ہوئے کتنا ہی بہتر ہوگا کہ اسے فروغ اسلام اور اس کی اشاعت میں بروئے کار لایا جائے اور اسکے ذریعے اسلامی تعلیمات اور پیغامات اہلبیت علیہم السلام کو اغیار تک پہنچایا جائے۔ اگر مکتب اہلبیت علیہ السلام سے تعلق رکھنے والا ہر شخص سوشل میڈیا میں بیہودہ باتوں پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اس سے صحیح استفادہ کرتے ہوئے اپنے ہاتھ میں موجود موبائل یا دوسرے وسائل کے ذریعہ ہر دن اسلامی تعلیمات اور پیغامات اہلبیت علیہم السلام کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرے تو اس کے خاطر خواہ فوائد سامنے آسکتے ہیں۔

سوشل نیٹ ورک کے ذریعے انسان کس طرح جہاد تبیین کرسکتا ہے اور اسکے ذریعے مکتب کربلا کی تشہیر کیسے ہو سکتی ہے؟ اور دین کا دفاع کرتے ہوئے دینی تعلیمات کو سماج اور معاشرے میں کس طرح فروغ دیا جاسکتا ہے؟ ان تمام سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے آپ، مداح اہلبیت علیہ السلام حاج اباذر روحی کی آواز میں پڑھے جانے والے نوحے پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #اباذر_روحی #جہاد_تبیین #جنگ_نرم #مجازی_دنیا #امام_حسین #عشق #زینب #سوشل_میڈیا #موبائل #مکتب

کل ملاحظات: 2449