دنیا کے مختلف ممالک میں رائج نظام کے تحت بنیادی حکومتوں کی دو قسمیں ہوتی ہیں ۔ جمہوری اور غیرجمہوری ۔ جمہوریہ حکومت اس حکومت کو کہا جاتا ہے جس میں ملک کے حکمرانوں کا انتخاب بالواسطہ یا بلاواسطہ عوامی ووٹوں سے ہوتا ہے۔ جمہوری نظام کے تحت انتخاب شدہ حکومت میں واقعی طور پر جس حکومت کا نام سر فہرست آتا ہے وہ جمہوری اسلامی ایران ہے، جہاں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد نظام حکومت سے لیکر آئین سازی تک عوامی رائے جاننے کے لئے ریفرنڈم کروایا گیا جس کے نتیجے میں ایران میں اسلامی طرز حکومت کو ایران کے اصلی نظام حکومت کے طور پر چن لیا گیا۔ جبکہ دنیا کی دوسری جمہوری حکومتوں میں یا تو جمہوریت برائے نام ہے یا پھر حکمرانوں کے چناو کیلئے انتخابات ہوتے بھی ہیں تو اس ملک کی قانون سازی سمیت بہت معاملات کے سلسلے میں عوامی رائے جاننے کیلئے کبھی کوئی ریفرنڈم نہیں ہوا جس میں سرفہرست امریکہ سمیت تمام مغربی ممالک ہیں جو آج جمہوریت کا ڈنڈورا پیٹتے ہوئے حقیقی جمہوری نظام پر مشتمل ملک کے خلاف بھونکنے میں صف اول میں نظر آتے ہیں۔

مغربی دنیا کے نام نہاد جمہوری ملکوں میں قانون سازی کے معاملے میں ریفرنڈم نہ کرانے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ فرانس جیسے ملک میں کیا جمہوری قوانین کی رعایت کی جاتی ہے؟ مغربی ممالک میں وہ کونسا ملک ہے جس کا ابھی تک کوئی آئین نہیں ہے؟ چنانچہ انہی تمام تر سوالات کے جوابات کو حاصل کرنے کیلئے اسلامی اسکالر رحیم پور ازغدی کی بصیرت افروز اس ویڈیو کا ضرور دیکھے۔

کل ملاحظات: 1613