دنیا میں لوگوں کو فریب اور دھوکہ دینے کے لیے ایک طریقہ جو عموماً بروئے کار لایا جاتا ہے اور لوگوں پر کافی اثر انداز بھی ہوتا ہے وہ دلفریب نعروں کا سہارا ہے جو بظاہر خوبصورت ہوتے ہیں لیکن اندر سے مذموم مقاصد پر مشتمل ہوتے ہیں، ایسے دلفریب نعروں کی مثال ہاتھی کے دانت کی طرح ہے جو کھانے کے اور، دکھانے کے اور ہوتے ہیں، چنانچہ انہی نعروں میں سے بعض کا تعلق اسلام سے ہے جو بظاہر اسلام کے موافق لیکن اندر اسلام کے خلاف ہیں۔ چنانچہ انہی نعروں میں سے ایک، سابق ایرانی صدر حسن روحانی کا ہے جس میں انہوں نے اسلام رحمانی کے عنوان سے اسلام کو دو قسموں میں تقسیم کرتے ہوئے اسلام کی تصویر کو دو چہروں کے روپ میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ اس نعرے کی حقیقت کیا ہے اور اس کے پس پردہ کونسے عوامل پنہاں ہیں؟ نیز اس کے علاوہ اس قسم کے دوسرے نعروں کا مقصد کیا ہے اور اس میں کونسے عزائم پوشیدہ ہیں؟ انہی تمام باتوں سے آگاہی کے لیے اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #حسن_عباسی #حسن_روحانی #اسلام #چہرہ #عقلانی #خوبصورت #دلفریب #رحمانی #تحقیق #گمراہ #منتظری #لبرل #معزول #انقلاب

کل ملاحظات: 8421