دنیا کی زندہ اقوام کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ وہ اپنے قومی بہادروں اور ہیروز کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں، دنیا کی زندہ قومیں کبھی بھی ان کی یاد کو نہیں بھلاتیں،بلکہ وہ ان کی یادوں اور ان کے کارناموں کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں، چنانچہ اسی قاعدے کے تحت ہمیں بھی سردار مقاومت شہید قاسم سلیمانیؒ کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے جس نے پورے خطے میں استقامتی محاذ کے اندر ایک نئی روح پھونک دی اور ہر قسم کے مادی اور معنوی تعاون کے ذریعے مقاومتی بلاک کو اتنا طاقتور اور مضبوط بنایا کہ آج فلسطینی مقاومتی تنظیمیں، میزائلوں اور ڈرونز سے اسرائیل کا مقابلہ کر رہی ہیں جبکہ اس سے پہلے انتفاضہ کے دوران انکی صورت حال یہ تھی کہ وہ پتھروں سے غاصب اسرائیلی ریاست کی مسلح افواج کا مقابلہ کرتی تھیں، لہذا ایسے سردار کی شخصیت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ تاہم سوال یہ ہے کہ ان کی شخصیت کو زندہ رکھنے کا بہترین طریقہ کار کیا ہے؟ ہم کس طرح ان کی شخصیت کو زندہ رکھ سکتے ہیں؟ ان کی شخصیت کو زندہ رکھنے کے لیے کونسا طریقہ زیادہ مؤثرہے؟ آئیے انہی سوالات کے جوابات کو ولی امر مسلمین کی اس ویڈیو سے حاصل کرتے ہیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #قاسم_سلیمانی #زندہ #مقاومت #فلسطین #محاذ #مضبوط #تعاون #استکبار # دستاویزی_فلم #ڈاکومنٹری #ہنر

کل ملاحظات: 10104