خالص محمدی اسلام کا انقلابی پیغام نور کی کرن بن کر ہر جگہ پہنچا. خوش قسمت ہیں وہ لوگ کہ جنہوں نے اس الٰہی پیغام کو خوش آمدید کہا اور اس پر لبیک کہا اور اس انسانیت ساز اور طاغوت شکن پیغام کی تبلیغ، ترویج اور حفاظت کے لیے اس راستے میں آنے والی سختیوں اور مشکلات کو سہا اور اس راستے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا.

وائے ہو ان لوگوں پر کہ جنہوں نے مصلحت اندیشی کے نام پر اپنی چند روزہ زندگی، مال و متاع کی حفاظت کے لیے انقلاب کے اس عظیم الہی اور سرمدی پیغام سے پیٹھ پھیرلی.

آج وہ لوگ زندہ ہیں جنہوں نے اس الٰہی پیغام پر لبیک کہا اور وہ لوگ تاریخ کے اوراق میں ناپید اور گم ہو چکے ہیں جنہوں نے اس عظیم الہی پیغام سے پیٹھ پھیر لی تھی.

شہید مظفر کرمانی رضوان اللہ علیہ ان عظیم اور زندہ و جاوید شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنی پاکیزہ فطرت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس الٰہی اور انقلابی پیغام کی سر بلندی اور ترویج کے لیے کمر بستہ ہوئے اور اسی راستے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے سرخرو ہوئے.

شہید مظفر کرمانی رضوان اللہ علیہ مملکت پاکستان کے عظیم سپوت جو امام امت روح اللہ خمینی رضوان اللہ علیہ اور سفیر ولایت شہید عارف حسینی رضوان اللہ علیہ کے بازو بن کر طاغوتی طاقتوں اور مقامی چیلوں کے مقابل استقامت کی علامت بن گئے.

اس بارے میں ایک خوبصورت ڈاکومنٹری اس ویڈیو میں ضرور مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #شہید_مظفر_کرمانی #پاکستان #اسلامی_دنیا #ایٹمی_طاقت #پیغام_الہی #ہدف #عظیم_سپوت #انقلاب_اسلامی #امام_خمینی #شہید_عارف_حسینی #ہر_اول_دستہ

کل ملاحظات: 2464