تاریخ میں بہت سارے عظیم واقعات رونما ہوتے ہیں، لیکن عاشورہ وہ عظیم واقعہ ہے جس کی مثال اس سورج کی ہے جسے غروب اور فنا نہیں ہے۔

عاشورہ، فقط محرّم کے دس دنوں کا نام نہیں ہے، بلکہ ہمیشہ سے رہا اور آج بھی زندہ ہے اور باقی رہے گا۔

اسی مطلب کی طرف رہبر معظم اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ عاشورہ، حقیقت میں نور اور ظلمت کی جنگ کی ایک زندہ اور جاوید تصویر ہے۔ عاشورہ حق اور باطل کے معرکے کا ترجمان ہے۔ عاشورہ، ذلت کے مقابلے میں عزت کی جنگ ہے۔

اس کا اوج تو عاشورہ کا دن تھا، لیکن یہی عاشورہ، حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) اور امام سجادؑ کی رہبری سے اپنے کمال کے اوج پر پہنچتا ہے۔

مزید تفصیل کے لئے اس وڈیو کا ملاحظہ کریں۔

#عظیم #واقعات #عاشورہ #سورج #فنا #محرّم #زندہ #نور #طلمت #جنگ #جاوید #حق #باطل #ذلت #عزت #اوج #امام #سجاد #رہبری #کمال

کل ملاحظات: 10353