عزاداری امام حسین علیہ السلام کے بہت سے فوائد ہیں جن کو دو قسموں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، پہلی قسم ان فوائد اور آثار کی ہے جو براہ راست امام حسین علیہ السلام کی عزاداری پر مترتب ہوتے ہیں اور دوسری قسم ان آثار اور فوائد کی ہے جو بالواسطہ امام عالی مقام کی عزاداری پر مترتب ہوتے ہیں۔

عزاداری پر براہ راست مترتب ہونے والے آثار کونسے ہیں اور انکا دائرہ کتنا وسیع ہے؟ اور دوسری قسم کے آثار کی کیا اہمیت ہے؟ اور مجالس عزاداری کے دوران ان دونوں طرح کے آثار سے دین کی حفاظت اور اسکی نشر و اشاعت میں کیسے کام لیا جاسکتا ہے اور مجالس عزاداری کے دوران پیش آنے والی فرصتوں سے استفادہ نہ کرنے کی صورت میں ہم نے گویا کس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا ہے؟

ان تمام تر سوالات کے جوابات کا مدلل جواب، علامہ تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔

#عزاداری #مترتب #دائرہ #اہمیت #مجالس #دین #حفاظت #نشر_و_اشاعت #فرصتوں #استفادہ #جرم

کل ملاحظات: 6536