امام خمینی رضوان اللہ علیہ کا وہ معروف اور حکمت آمیز الہی فرمان کہ ہم اپنے فریضے کی ادائگی کے ذمہ دار ہیں نہ کہ نتیجے کے ذمہ دار ہیں۔ عملی میدان میں متعدد مقامات پر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ بعض اوقات ہم اپنی کوتاہیوں، غفلت، بے توجہی، بزدلی اور دیگر کمزوریوں کو چھپانے کے لیے اِس قول کا سہارا لیتے ہیں تو بعض اوقات اپنی کم فمہی یا کج فہمی کی وجہ سے درست تشریح و تفسیر کی طاقت سے قاصر ہوتے ہیں۔ جبکہ اِس قول کا یہ ہرگز مقصد نہیں ہے کہ ہم نتیجے کے حصول کی منصوبہ بندی نہ کریں، حکمت عملی طے نہ کریں اور نتیجے پر توجہ نہ دیں۔

اِس موضوع پر ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے استفادہ کرنے کے لیے اِس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #فریضہ #ادائیگی #نتیجہ #رابطہ #امام_خمینی #کوشاں #پشیمانی #خسارت #منصوبہ_بندی #حکمت_عملی

کل ملاحظات: 9600