صدقِ خلیل بھی ہے عشق، صبر حسینؑ بھی ہے عشق
معرکہ وجود میں بدر و حنین بھی ہے عشق

صداقت و شجاعت کے اس کاروان کا امام و رہبر، مجاہد فی سبیل اللہ، سرفروش، راکب دوش خیر الانام امام عالی مقام حسین علیہ السلام کی ذات ستودہ صفات ہے۔ اس ذات کے وجود اقدس کے ساتھ نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے قلوب کی دھڑکنیں وابستہ ہیں بلکہ ہرغیرت مند انسان کے لیے تا صبحِ قیامت یہ حماسہ ساز، حریت پسندوں کے امام، ہستی عقیدت کا ایک طاقتور مرکز و محور بنی رہے گی۔

ایران کے معروف نوحہ خواں سید مجید بنی فاطمہ کا نوحہ جس میں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے اِس قافلہ عشق کی جو کربلا کی قربان گاہ کی طرف بڑھ رہا ہے خوبصورت انداز میں منظر کشی کی ہے۔

#ویڈیو #قافلہ_عشق #ثانی_زہراء #محمل #نجف #خوشبو #کربلا #دلاوران_حرم #شیر_دلاور #عباس_علمدار #مناجات #ھیھات_من_الذلہ

کل ملاحظات: 2557