تلاوتِ قرآن کی لوگوں کے دلوں پر زیادہ تاثیرڈالنے کے کچھ طریقے ہیں جن میں سے ایک طریقہ اختلافِ قرائت کو استعمال کرنا ہے۔ البتہ خود اسکی دو صورتیں ہو سکتی ہیں : اختلافِ قرائت کو کچھ لوگ (صرف) خود نمائی (اور دکھاوے) کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کا نہ صرف کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ یہ مطلوبہ تلاوت ہی نہیں ہے جبکہ بعض جگہوں پر اختلافِ قرائت کا استعمال انتہائی مفید ہے: مثلا جب اختلاف قرائت کے تکرار سے کسی خاص مقام کی اہمیت کا بتانا مقصود ہو۔ رہبر معظم دونوں طرح کے لیے مثالیں بھی بیان فرماتے ہیں۔ قاری عبد الباسط، قاری شیخ مصطفیٰ اسماعیل اور قاری محمد عمران کے بارے میں رہبر معظم کیا فرماتے ہیں؟ قرائت حفص از عاصم، قرائت ورش از نافع اور قرائت حمزہ کے لیے رہبر معظم کونسی مثالیں بیان کرتے ہیں؟ اور خاص طور پر شیخ مصطفیٰ اسماعیل نے قرائتِ ورش کے ذریعے حضرت سلیمانؑ کے ساتھی کے عیار جن کے غرور کو مٹی میں ملانے کا اظہار کیسے کیا؟ اس خوبصورت ویڈیو میں ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #قاری #تلاوت #قرآن #اختلاف_قرائت #اثر #تکرار #عبد_الباسط #شیخ_مصطفی_اسماعیل #قرائت_ورش #قرائت_حفص #جن #حفص_از_عاصم #امالہ #قرائت_حمزہ

کل ملاحظات: 8949