عید مباہلہ پنجتن پاک علیہم السلام کے توسط سے اسلام کی فتح کا دن ہے جس میں نجران کے عیسائیوں نے پنجتن پاک علیہم السلام کے نورانی چہروں کو دیکھ کر مباہلہ کئے بغیرشکست تسلیم کرلی تھی اور مغلوب ہوکر جزیہ دینے پر آمادہ ہوئے تھے جس کی بہترین انداز میں منظر کشی قرآن نے سورہ آل عمران میں کی ہے اور اسی سورت کی آیت نمب 61 میں امیرالمومنین علیہ السلام کا تعارف، نفس پیغمبر کے عنوان سے ہوا ہے، چنانچہ شاعر اہل بیت علیہم السلام، سعید پاشا زادہ نے اسی عظمت کے تناظر میں امام علی السلام کے فضائل کے کچھ گوشوں کو ادبی پیرائے میں قلمبند کرنے کی کوشش کی ہے اور عبد الرضا ہلالی نے اپنی بہترین آواز میں اسے پیش کیا ہےجسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ اس ترانے میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #عبد_الرضا_ہلالی #مباہلہ #امام_علی_علیہ_السلام #قرآن #آیات #ولایت #نجران #عیسائی #کشتی #نجات #کنجی #پناہ #آواز

کل ملاحظات: 1014