حضرت امام صادق علیہ السلام چھٹے امام اورآٹھویں معصوم ہیں، آپ نے اپنے دور امامت میں دنیا کو علم کی روشنی سے منور کیا اور ہر طرف علم کا نور پھیلایا اور دنیا کے گوشہ و کنار سے مختلف مسالک کے بہت افراد آپ کے حلقہ درس میں شامل ہوتے گئے جس کے نتیجے میں حاکم وقت نے آپ کو مختلف طریقوں سے اذیتیں دینا شروع کیں اور ایزا رسانی سے کام لیتے ہوئے کبھی آپ کو رات کی تا ریکی میں اپنے دربار میں بلایا اور کبھی آپ کی مادر گرامی حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی طرح آپ کے گھر کو نذر آتش کیا۔ حاکم وقت نے صرف اسی پر اکتفاء نہیں کیا بلکہ آخر کار آپ کو زہر دیکر شہید کرڈالا اور آپکی شہادت سے صرف آپ کے اہلبیت ؑہی نہیں بلکہ ابوبصیر، ہشام اور صفوان جیسے ہزاروں علم کے خوگر سمیت پورا عالم اسلام یتیم ہوگیا اور آپکی مظلومیت کا عالم یہ ہے کہ آج بھی آپکی تربت پر کوئی مزار نہیں جو سایہ کرسکے، چنانچہ شاعر نے اس نوحے میں انہیں باتوں کو اشعار کے پیرائے میں بہترین انداز میں پیش کیا ہے جسے آپ اردو ترجمے کے ساتھ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #میثم_مطیعی #امام_صادق_علیہ_السلام #مدینہ #حدیث #درس #علم #بقیع #غربت #آتش #گھر #حضرت_زہرا #مظلوم #یتیم

کل ملاحظات: 1278