امام حسن علیہ السلام کے مصائب اور ان کی مظلومیت بہت سنگین ہے آپ علیہ السلام کی مظلومیت اور مصائب، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت کے بعد سے ہی شروع ہوجاتے ہیں. آپ علیہ السلام نے اپنی ماں کی وہ مظلومیت اور تنہائی کا مشاہدہ کیا، آپ علیہ السلام نے اپنی ماں زہرا سلام اللہ علیہ کو اپنے حق کے دفاع کے لیے دربار جاتے دیکھا، آپ علیہ السلام نے نزول ملائکہ کی جگہ اور وہ دروازہ کہ جہاں خداوند متعال کے ملائکہ بھی اجازت لے کر داخل ہوتے تھے اس دروازے پر ظالموں کی دھمکیوں اور دروازہ گرانا بھی دیکھا. آپ علیہ السلام نے اپنی ماں زہرا کے پہلو کے درد کو بھی احساس کیا اور آپ علیہ السلام نے اپنے بابا علی مرتضی علیہ السلام کی مظلومیت، تنہائی اور زخمی سر کو بھی دیکھا اور اپنے بابا کی شہادت کے بعد لوگوں کی بے وفائی اور دشمن کے طنز و بے احترامی کے تیر بھی سہے.

امام حسن علیہ السلام کی مظلومیت پر معروف نوحہ خواں مجید بنی فاطمہ کا نوحہ اردو سبٹائیٹل کے ساتھ اس ویڈیو میں مشاہدہ کیجئے.

#ویڈیو #امام_حسن_علیہ_السلام #مصائب #مدینے #کریم #مادر #ماتم

کل ملاحظات: 1864