عالمی استکبار امریکہ نے مغربی ایشیا میں اپنے بہت سے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے لشکر کشی کی جس کے نتیجے میں پورا خطہ بد امنی کا شکار ہوا۔ مغربی ایشیا میں امریکہ کا مقصد یہ تھا کہ وہ مقاومتی بلاک کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دے تاکہ فلسطین کے مسئلے کو دبانے کے ساتھ ساتھ عراق، شام اور لبنان وغیرہ میں اپنی من پسند حکومتیں قائم کر دے جو پہلوی دور کی سابق ایرانی طاغوتی حکومت یا موجودہ دور کی سعودی رجیم کی طرح ان کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے انہیں دودھ دینے والی گائے کی مانند ہو، تاہم امریکہ تمامتر شیطانی منصوبوں اور کوششوں کے باوجود اپنے اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے اور اس بات کو پوری دنیا تسلیم کر چکی ہے۔

مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی ناکامی کی وجہ کیا تھی؟ اور خطے میں امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اس کا اعزاز کس کو حاصل ہے؟ عراق اور فلسطین کے لیے امریکہ کا منصوبہ کیا تھا؟ ان سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #مغربی_ایشیا #امریکہ #عزائم #ناکام #مقاومت #فلسطین #عراق #شام #شکست #منصوبہ #نقشہ #قاسم_ـسلیمانی #ہیرو

کل ملاحظات: 9780