اللہ کی عبودیت اور بندگی، انسان کی تخلیق کا مقصد اور زندگی کا ہدف ہے اور روایات میں اس کے بہت سے آداب بیان کیے گئے ہیں اور ان اداب کے سائے میں بندگی انجام پانے کی صورت میں انسان کی بندگی کو چار چاند لگتے ہیں اور انسان محبت الہی کے اعلی مدارج پر فائز ہو سکتا ہے لہذا انسان کی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ وہ اللہ کی بندگی کو آداب بندگی کے دائرے میں انجام دینے کی کوشش کرے۔

تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آداب بندگی کیا ہیں؟ اور کس طرح ان آداب کے سائے میں انسان محبت الہی کے مدارج کو طے کر سکتا ہے؟ اور مودت اہلبیت علیہم السلام کو اجر رسالت قرار دینے اور محبت کے مدارج میں کیا رابطہ ہو سکتا ہے؟

چنانچہ انہی سوالات کے جوابات سے آگاہی کے لیے علامہ تقی مصباح یزدیؒ کے علمی بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #مصباح_یزدی #محبت #اللہ #بندگی #آداب #طریقہ #دل #مودت #اجر_رسالت #عمل #آثار #ظاہر

کل ملاحظات: 1371