27 رجب المرجب سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ کی بعثت کا دن ہے جو پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالی کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے اور اس دن آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر قرآن کریم کی پہلی آیات نازل ہوئیں اور تاریخ اسلام میں اس دن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اس دن کو عید کے طور پر منایا جاتا ہے۔ چنانچہ اس عظیم دن کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے شب مبعث کی دعا میں قرآن کریم کی صورت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر نازل ہونے والے تحفے کو کس عنوان سے یاد کیا گیا ہے؟ کیا مبعث کا دن صرف امت مسلمہ کے لیے ہی ہدیۂ الہی ہے یا اس کا دائرہ اس سے کہیں زیادہ وسیع ہے؟

انہی سوالات کے جوابات جاننے کے لیے ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کے بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور دیکھیے۔

#ویڈیو #ولی_امر_مسلمین #مبعث #رسول_اکرم #عید #عظیم #اسلامی_امت #مبارک #تحفہ #ایران #تجلی #پیغمبر #انسانیت

کل ملاحظات: 10372