اس میں شک نہیں کہ شہادت، ایک ایسا عظیم الٰہی اعزاز ہے جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا، یہ انہیں لوگوں کے نصیب میں آتا ہے جو شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہونے سے پہلے اپنے کردار کے ذریعے عملی طور پر شہادت کا اعزاز پاچکے ہوتے ہیں، چنانچہ اسی نکتے کے پیش نظر تمام شہداء میں یہ خصوصیت پائی جاتی تھی کہ وہ شہید ہونے سے پہلے شہادت والی زندگی کے حامل ہوتے تھے اور انکی زندگی میں ہی ان کے وجود سے شہادت کی خوشبو آتی تھی، لہذا اگر آج بھی کسی کو شہادت کہ درجے پر فائز ہونا ہوتو اس خصوصیت کو اپنے اندر وجود میں لانا ہوگا اور اسکے بغیر شہادت ممکن نہیں۔

شہادت والی زندگی کے بغیر شہادت کی آرزو کرنے والے شخص کی مثال کس چیز کی مانند ہے؟ کس طرح ہم کسی انسان کی شہادت کا اندازہ لگاتے سکتے ہیں؟ چنانچہ انہی سوالات کے جواب سے آگاہی کیلئے شہید قاسم سلیمانیؒ کی اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کریں۔

#ویڈیو #شہید_قاسم_سلیمانی #شہید #خوشبو #شرط #خصوصیت #امام_حسین_علیہ_السلام #عشق #قوم #شہادت

کل ملاحظات: 1644