اسلامی تعلیمات میں نماز کو دین کا ستون قرار دینے کے ساتھ ساتھ باقی تمام اعمال کی قبولیت کا پیمانہ نماز کی قبولیت کو قرار دیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں نماز کو بہت اہمیت حاصل ہے اور کسی بھی حالت میں نماز چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام میں جہاں نماز کو دین کا ستون قرار دیا گیا ہے وہیں نماز کو اولِ وقت ادا کرنے پر بھی بہت تاکید کی گئی ہے اور انسان اپنی پانچ وقت کی نمازوں کو اولِ وقت ادا کرکے مقاماتِ عالیہ حاصل کر سکتا ہے اور اس ضمن میں جہاں روایات پائی جاتی ہیں وہیں بزرگانِ دین کے اقوال بھی موجود ہیں۔ جیسا کہ عارفِ دوراں، حضرت آیت اللہ تقی بہجتؒ کی زبانی آیت اللہ قاضی طباطبائیؒ سے اولِ وقت نماز کی ادائیگی کے سلسلے میں ایک قول نقل ہوا ہے جس سے اولِ وقت، نماز کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

عارفِ دوراں حضرت آیت اللہ تقی بہجتؒ کی زبانی نماز کی اولِ وقت ادائیگی پر مبنی آیت اللہ قاضی طباطبائیؒ کی خوشخبری سے متعلق کونسی بات نقل ہوئی ہے؟ آگاہی کے لیے اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ فرمائیں۔

#ویڈیو #آیت_اللہ_بہجت #نماز #قوم #اول_وقت #مقامات #آیت_اللہ_قاضی #حضور_قلب #علم_اخلاق #ضمانت #فضیلت #آخرت #دنیا #نبی #امت

کل ملاحظات: 1553