«نمرہ عالی» ایک بہترین فارسی ترانہ ہے جو ماہ محرم الحرام اور ایام عزاء کے موقع پر پیش کیا گیا ہے اور شاعر نے اس میں اس بات کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی ہے کہ ماہ محرم میں صرف بڑے ہی نہیں بلکہ بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچے بھی کس طرح ماہ محرم میں عزاداروں کی خدمت کے لئے پرجوش نظر آتے ہیں اور وہ کس طرح اپنے درس اور مشق کو ماہ محرم کی آمد سے پہلے مکمل کرکے ایام عزاء میں عزاداروں کی خدمت کے لئے ہر جہت سے تیار ہوتے ہیں۔ یہ ترانہ عبدالرضا ہلالی اور ان کے ہمنوا گروپ کی بہترین آواز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس ترانے کے خالق سید جواد پرئی، ڈائریکٹر، علی یوسفی مفید اورپروڈیوسر سید عبدالحسین میردماد ہیں۔ اس خوبصورت ترانے کو اردو ترجمے کے ساتھ آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

#ویڈیو #عبد_الرضا_ہلالی #محرم #عشق #مجلس #سکول #نمبر #مشق #امام_حسینؑ #محبت #عزاداری #سیاہ_قمیص #قریب

کل ملاحظات: 1057