عاشقانِ اہلبیت علیہم السلام اور مکتب عاشورہ کے پرورش یافتہ جوان کہ جو خداوندِ متعال کی رضا و خوشنودی کی خاطر راہ خدا میں دنیا کے ظالموں اور ستمگروں کے مقابل صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ایسی طاقتوں کے مقابل جو انسانی معاشرے کو تباہی و بربادی، ظلم و ستم اور مظلوم اقوام اور انسانوں کا استحصال، قتل و غارت گری کے ذریعے اپنی طاقت اور ہوس کی تسکین کرتے ہیں، ڈٹ جاتے ہیں اور اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرکے انسانیت کے لیے شمع کی طرح کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اُن مقامات اور منازل پر جہاں ایک عارف سو سال کی عمر میں بہت ہی زیادہ محنت و مشقت کے بعد پہنچتا ہے ایک ایسا مخلص و مؤمن جوان، ظالم و جابر طاقتوں سے مبارزہ کرتے ہوئے ایک لمحے اور ایک لحظے میں پہنچ سکتا ہے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ اور مالکِ اشتر زمان شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ اِس موضوع پر کیا فرماتے ہیں یہ جاننے کے لیے اِس ویڈیو کا مشاہدہ کیجئے۔

#ویڈیو #وصال_کا_دن #جنگ #حق #احساسات #سیر_و_سلوک #شباہت #اخلاص #روحانیت #شہید_قاسم_سلیمانی #کربلائے_5 #صادقی #موسی_پور #حسین_یوسف_الہی #اکبر_موسوی

کل ملاحظات: 9242