اسلام فقط چند رسومات اور عبادات کے مجموعے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے۔ خداوندِ متعال نے بنی نوع انسان کی ابدی سعادت کے لیے جامع ترین اجتماعی نظام دیا ایک ایسا نظام جس میں انسان اپنی مادّی ضروریات کے ساتھ ساتھ روحانی ضروریات اور کمال کی منازل تیزی کے ساتھ طے کر سکے اُس نظام کا نام دینِ مبین اسلام ہے اور اِس نظام کی محافظت اور ترقی و پیشرفت کے لیے امامت و ولایت کا نظام عطا کیا جس میں امامِ معصوم علیہ السلام یا اُن کی غیر موجودگی میں ایک ایسا شخص جو امامِ معصوم کی بتائی ہوئی شرائط پر پورا اترتا ہو یعنی ولی فقیہ کہ جس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امّت کی رہنمائی کرے اور طاغوت کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائے۔

اِس مختصر ویڈیو میں ولایت فقیہ کے حوالے سے امام خمینیؒ، ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ، شہید مرتضیٰ مطہریؒ، آیت اللہ مصباح یزدی، آیت اللہ محسن قرائتی، استاد علی رضا پناہیان اور استاد رحیم پور ازغدی کے مفید بیانات کو اردو سبٹائیٹل کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

#ویڈیو #ولایت_فقیہ #ڈکٹیٹر_شپ #آمریت #اسلام #فقیہ #حکومت_اسلامی #ولایت_مطلقہ #آئیڈیالوجی #آئیڈیالوجسٹ #مرجع_تقلید #مادام_الصلاحیت #مادام_الزمان

کل ملاحظات: 14816