اس میں شک نہیں کہ امت مسلمہ کی کامیابی کا راز پیغمبر اکرم اور ائمہ اسلام کی پیروی میں مضمر ہے اسی لئے اللہ تعالی نے قرآن کریم میں لوگوں کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور انکے اہلبیت علیہم السلام جو اسلام کے رہبر ہیں، کی اطاعت کا حکم دیا ہے۔ چنانچہ علمائے کرام کو بھی انکی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لوگوں کو دین کی طرف دعوت کی ضرورت ہے اور جس طرح ائمہ علیہم السلام نے ہر فرصت سے استفادہ کرتے ہوئے لوگوں کو دین کی جانب بلایا ہے اسی طرح علمائے کرام کو بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کا پیغام عام کرنا چاہئے اور ائمہ علیہم السلام کی سیرت پر چلتے ہوئے امت مسلمہ میں اتحاد کی فضا کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے جسکا حکم قرآن کریم میں بھی موجود ہے۔

دین کی تبلیغ کے حوالے سے ائمہ علیہم السلام کی سیرت کیا تھی، انہوں نے مشکل حالات میں بھی کس طرح لوگوں تک دین کا پیغام پہنچایا؟ قرآن کریم اتحاد کے سلسلے میں ہمیں کیا حکم دیتا ہے؟ اور درباری علماء کا کام کیا ہے اور وہ مسلمانوں کو کس جانب دھکیل دینا چاہتے ہیں اور وہ قاضی جو امت مسلمہ میں اختلاف ڈال کر انہیں ایک دوسرے سے جدا کرنا چاہتا ہے وہ کیسا قاضی ہے اور اسکے مقابلے میں علماء کا رد عمل کیا ہونا چاہئے؟

ان تمام سوالات کے جوابات سے آگاہی کیلئے رہبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے نصیحت آمیز بیانات پر مشتمل اس ویڈیو کو ضرور ملاحظہ کیجئے۔

#ویڈیو #امام_خمینی #پیغمبر_اکرم #قرآن #اتحاد #علماء #ائمہ_علیہم_السلام #قاضی #قرآنی_دستورات

کل ملاحظات: 9861