عالمی استکبار کی جانب سے دنیا کی مختلف اقوام پر تسلط جمانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ان سے خود اعتمادی کی روح کو سلب کیا جائے اور کسی بھی قسم کی پیشرفت اور ترقی کے حوالے سے انکے اندر مایوسی اور ناامیدی کا بیج بویا جائے اور یہ باور کروایا جائے کہ تم کچھ بھی نہیں کرسکتے اور اس بات کو اتنا دہرایا جاتا ہے کہ بسا اوقات سامنے والا بھی اسی بات پر یقین کرنے لگتا ہے، چنانچہ گزشتہ ایک صدی میں یہی قصہ دیرینہ ایرانی قوم کے ساتھ بھی دہرایا گیا کہ یہاں تک کہ انہیں باور ہوگیا تھا کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ تاہم امام خمینی کی قیادت میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب نے دشمن کے اس منصوبے پر پانی پھیر دیا اور اس تصور کو بالکل غلط ثابت کر دکھایا جس کے بعد ملت ایران کے اندر وہ خود اعتمادی آگئی جس کے نتیجے میں گزشتہ چار دہائیوں میں ایرانی قوم نے ہر شعبے میں اتنی ترقی کی کہ جس کی نظیر ہمیں دوسری اقوام میں بڑی مشکل سے ملتی ہے۔

انقلاب اسلامی سے پہلے اور انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے اندر کتنا نمایاں فرق دیکھنے میں آیا اور اسلامی انقلاب کے بعد ملت ایران نے کن کن شعبوں اور میدانوں میں اپنا لوہا منوایا؟ چنانچہ اس سلسلے میں تفصیل جاننے کیلئے رہبران انقلاب اسلامی امام خمینی اور امام خامنہ ای کی اس ویڈیو کو ضرور دیکھیئے ۔

#ویڈیو #امام_خمینی #ولی_امر_مسلمین #ملک #تعمیر #عزت #خود_اعتمادی #ڈیم #شاہراہ #ترقی #سائنس #عزم

کل ملاحظات: 7778