میرے بھائیو! ظالموں کے سامنے شکست تسلیم کرنے اور ان کے ساتھ ساز باز کرنے سے پرہیز کرنا کیونکہ میرے زندان میں جانے کے تجربے نے مجھے بہت سی چیزیں سکھائی ہیں، ان میں کچھ ایسی باتیں ہیں کہ جو موت سے زیادہ سخت اور زیادہ تلخ ہیں جیسے یہود اور ان کے ایجنٹوں کے ہاتھوں ذلیل وخوار ہونا۔
میرے بھائیو! آپ جہاں بھی ہوں آپ کو وصیت کرتا ہوں، اس خط کی خدمت کرو حتیٰ محاذِ جنگ کے پیچھے کیونکہ ظلم پر کامیابی اہم ترین ہدف ہے، یہ دو نیکیوں میں سے ایک ہے (شہادت یا کامیابی ) اور کامیابی کے اسباب ممکن ہیں محاذ جنگ کے پیچھے ہوں اور کامیابی میں امام زمانہ(عج) اور ملت کے لیے سعادت ہے، کامیابی تعجیل فرج میں معاون ہوگی، اپنی فیملی اور بچوں کی طرف بہت توجہ دو کیونکہ امام زمانہ(عج) کی منتظر نسل کی تربیت کرنا اور خط رہبری آقای خامنہ ای کی پیرو ی اور سید حسن نصراللہ کے پیروی کی وصیت کرتا ہوں یہ پیروی ان کاموں میں سے ایک ایسا کام ہے کہ جو انسان کو شہداء کے مقام تک پہنچا دیتاہے اور آج کل فتنے زیادہ ہوگئے ہیں اور حالات زیادہ خراب ہونے والے ہیں، ہمیں جلدی کرنی چاہیے تاکہ اس راستے پر باقی رہیں اور ان کی حفاظت کر یں، جہاں تک ہو سکے کوشش اور صبر کریں کیونکہ راستہ سخت اور دشوار ہے۔
ابو جان! آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے اتنی زحمت اٹھائی تاکہ میری تربیت کریں اور مجھے بہترین تعلیم دلوانے کی کوشش کی؛ میں کبھی نہیں بھولوں گا کہ جب آپ میرا ہاتھ پکڑتے تھے اور امام بارگاہ لے جاتے تھے یہ پہلا قدم تھا۔
میری عزیز والدہ! میری زبان،دل اور جان آپ کا شکریہ ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتے خدا نے آپ کا اجر حضرت زہراؑ اور حضرت زینب ؑ کے پاس محفوظ رکھا ہے کیونکہ آپ نے یہودیوں کے ظلم، اسیری کے دوران خیام کی جیل میں دیکھے ہیں پس خداوند متعال آپ کو اجر دے اور آپ کو بہترین جزا عطا کرے۔
میرے بیٹوں امیر اور شہید آپ کا نام امیر اس لیے رکھا ہے کیونکہ شہید اہل جنت کے امیر ہیں اور اے میرے چھوٹے بچے شہید آپ کا نام تو واضح ہے اور کسی تفسیر کا محتاج نہیں ہے، سب کو تقویٰ الہٰی کی وصیت کرتا ہوں اور خط ِ ولی فقیہ سید علی خامنہ ای کی پیروی اور سید حسن نصراللہ کی پیروی کی وصیت کرتا ہوں، اپنی تمام قوت کے ساتھ حزب اللہ کی خدمت کی کوشش کریں اور علم کے حصول کی کوشش کریں تاکہ حزب اللہ کی خدمت کرسکیں، امام حسین ؑ کی زندگی اور اہل بیتؑ کی سیرت پر بہت غور کریں اور ان کے خادم بنیں، جونؑ کی طرح جو حضرت ابا عبداللہ الحسینؑ کی نوکری میں عظیم کامیابی پر فائز ہوا، غرور تکبر اور پستیوں کے پیچھے جانے سے اور عہدوں کے حاصل کرنے سے اجتناب کرو، امام خمینی ؒ اور سید محمد باقرالصدرؒ کی زندگی کا مطالعہ کرو اسلام کی خدمت کرو اور اپنی خدمت نہ کرو، خدا آپ کو دنیا و آخرت میں اجر دے۔
(والسلام علیکم)