آذربائیجان اور آرمینیا کی جنگ پر عادلانہ و اصولی مؤقف

آخری نکتہ اِس جنگ کے بارے میں ہے جو افسوس کے ساتھ ہمارے پڑوس میں آذربائیجان اور آرمینیا ہمارے دو ہمسایوں کے درمیان جاری ہے۔ یہ جنگ ایک تلخ حادثہ ہے، (یہ جنگ) علاقے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے اور ہمارے ملک کے لیے بھی صحیح نہیں ہے۔ جتنا جلدی ہو سکے اِسے ختم ہونا چاہیے۔ البتہ آرمینیا کے ذریعے قبضے میں لی گئی آذربائيجان کی ساری زمینوں کو آزاد ہونا چاہیے یعنی یہ سب علاقے آذربائیجان کو واپس ہونے چاہئیں، (یہ) اِس کام کی بنیادی شرائط میں سے ایک ہے (اس لیے) کہ (یہ) آذربائیجان کا حصہ ہیں، جمہوریہ آذربائیجان اِن (علاقوں) کی آزادی کے لیے حق پر ہے اور (یہ علاقے) آزاد ہو جانے چاہئیں۔ البتہ اِس سرزمین میں موجود ارمنیوں کی سلامتی کو محفوظ بنایا جائے اور بین الاقوامی سرحدوں کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے یعنی طرفین بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی اور (ان سے) تجاوز نہ کریں اور بین الاقوامی سرحدوں کو محفوظ رہنا چاہیے۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
3 نومبر 2020