اسلام؛ امام حسنؑ کے صبر کا مرہون منّت

یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے کہ اگر امام حسنؑ کا یہ طرزِ عمل (صلح امام حسنؑ) نہ ہوتا تو سید الشہداءؑ کی شہادت کے لیے اس طرح زمینہ فراہم نہ ہوتا کہ جس میں یہ برکتیں ہوتیں۔ بنی امیہ اسلام کو برعکس پیش کرتے اور اہل بیتؑ کو (بھی) برعکس پیش کر دیتے۔ (نتیجہ یہ ہوتا) کہ آج ہمیں صحیح اسلام اور اہل بیتؑ کی شناخت نہ ہوتی۔ ایک لحاظ سے، دنیا میں صحیح اسلام کی بقاء سے، جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے اور خاص طور پر ہمارے پاس آج دنیا میں تشیع سے جو کچھ بھی ہے، وہ امام حسنؑ کی تدبیر اور حکیمانہ طرزِ عمل اور صبر و تحمل کا مرہون منت ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ
23 جولائی 2013