اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [26] |’’ہم کر سکتے ہیں‘‘ پر ایمان

ملّتِ ایران کی چالیس سالہ ترقّی کی عظمت کا صحیح اندازہ اُس وقت لگایا جا سکتا ہے جب اُس دورانیے کا موازنہ انقلابِ فرانس، سوویت یونین کے انقلابِ اکتوبر اور انقلابِ ہند جیسے دوسرے عظیم انقلابات کے دورانیے سے کیا جائے۔ اسلامی ایمان سے پھوٹنے والی جہادی مدیریت، اور ہمارے عظیم امامؒ کی جانب سے سکھائے گئے’’ہم کر سکتے ہیں‘‘ کے اصول پر ایمان نے ایران کو تمام میدانوں میں عزّت و ترقّی کی منازل تک پہنچایا ہے