اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [55] | مملکت کی اہم ترین امید افزا صلاحیت

مستقبل کے معماروں کو جو اہم نکتہ پیش نظر رکھنا ہے وہ یہ ہے کہ وہ ایک ایسی مملکت میں رہتے ہیں جو قدرتی اور انسانی صلاحیتوں کے لحاظ سے نادر ہے۔ اُن میں سے اکثر صلاحیتیں، (حکومتی) عہدیداروں کی غفلت کی وجہ سے یونہی ضائع ہورہی ہیں یا پھر اُن سے بہت کم استفادہ لیا گیا ہے۔ بلند ہمتیں اور تازہ دَم انقلابی جذبے اُن صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور اِس طرح سے مملکت کی مادی اور روحانی ترقّی میں حقیقی معنوں میں ایک بڑا قدم اٹھا سکتے ہیں۔