اسلامی انقلاب کا دوسرا مرحلہ [62] | پہلی نصیحت؛ پرُامید اور خوش بین رہیں

ہر چیز سے قبل میری پہلی نصیحت مستقبل کے بارے میں پرامید اور خوش بین رہنے کی ہے۔ تمام تالوں کی اس بنیادی چابی کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ جو میں کہہ رہا ہوں وہ ایک سچّی امید اور عینی حقائق کے مطابق بات ہے۔ میں نے ہمیشہ جھوٹی اور فریب دینے والی امیدوں سے دوری اختیار کی ہے۔ لیکن خود سمیت باقی سب کو بھی بے جا ناامیدی اور غیر حقیقی خوف سے منع کیا ہے اور کر رہا ہوں۔