اسلامی جمہوریہ، پودے سے تناور درخت میں تبدیل

ایک وقت ایسا تھا یہ دنیا دو بڑی طاقتوں کے ہاتھ میں تھی۔ ایک طاقت امریکہ اور دوسری طاقت سابق سوویت یونین۔ یہ دونوں طاقتیں ایک مسئلے پر پوری طرح متفق تھیں اور وہ مسئلہ تھا اسلامی جمہوریہ کے ساتھ دشمنی۔ امام خمینی ان کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑے ہو گئے اور انکے سامنے تسلیم نہیں ہوئے۔ آپ نے واشگاف الفاظ میں: “نہ مشرق نہ مغرب” کا نعرہ بلند کیا۔ دشمن اپنے زعم باطل میں یہ سمجھ رہے تھے کہ ایسا نہیں ہو سکتا، وہ یہ سوچ رہے تھے کہ اس پودے کو اکھاڑ پھینکیں گے، مگر آج یہ پودا ایک تناور درخت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اور جو بھی اسے اکھاڑ پھینکنے کی فکر کرے یہ اسکی حماقت اور غلط فہمی ہی ہوگی!

ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
14 اکتوبر 2022