اسلام کی خدمت

کسی بھی کام میں خدا کو نہ بھولیں اور اس وقت تک کسی بھی کام کے سلسلے میں اقدام نہ کریں جب تک یقین نہ ہو کہ وہ کام خدا کی مرضی کے خلاف نہیں ہے۔ انسان کواس سلسلے میں تمیز اور تشخیص دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ [اگر تمام تر] کوشش کے باوجود تشخیص دینے سے قاصر ہو تو اسے [اس خاص معاملے میں] توقف سے کام لینا چاہئے، لیکن کبھی بھی سستی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئے، ہم آگے بڑھنے اور کام کرنے کے لیے پیدا کیے گئے ہیں، سوئے رہنے اور سستی کا مظاہرہ کرنے کے لیے نہیں۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی رضوان اللہ علیہ
28 اکتوبر2015