امامؒ اور انقلاب کا تعارف | شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

برادرانِ عزیز! آج جبکہ اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہو چکا ہے اور محروموں ، مظلوموں اور محکوموں کی امید، یعنی مستضعفین ِ جہان حضرت امام خمینی ؒ مسلمانانِ عالَم کی تقدیر بدلنے کے لئے پرچم ِاسلام لے کر ہمارے سامنے تشریف لائے ہیں۔ اب ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ سامراج کے زہریلے پروپیگنڈوں کے مقابلے میں انقلاب اور امامؒ کا نہایت دیانتداری اور خلوص سے تعارف کروائیں۔