امام حسن علیہ السلام کی مستقبل قریب میں حکومت اسلامی کی تشکیل کے لئے جدوجہد

آئمہ معصومین علیہم السلام، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلّم کی رحلت سے لے کر 260 ہجری تک الٰہی حکومت کی تشکیل کے لیے کوشاں رہے؛ البتہ ممکن ہے یہ جدوجہد درمیانی مدّت ,مستقبلِ بعید اور کچھ مقامات پر مستقبلِ قریب کے لئے ہو؛ بعنوان مثال ہمارے (تجزیہ کے) مطابق امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے دور میں یہ جدوجہد قلیل مدت میں اسلامی حکومت کی تشکیل کے لیے تھی۔ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام نے مسیّب بن نخبہ وغیرہ اور دوسروں کے استفسار پر کہ: آپؑ نے کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے؟ اس آیت کی تلاوت فرمائی: وَ اِن أَدرِی لَعَلَّہُ فِتنَۃ لَکُم وَ مَتَاع اِلٰی حِین (انبیاء 111) اور میں کچھ نہیں جانتا شاید یہ تاخیرِ عذاب بھی ایک طرح کا امتحان ہو یا ایک مدّتِ معین تک کا آرام ہو ۔

ولی امرِ مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ
19 جولائی 1986